ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ویسٹ انڈیز کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ کل ملتان میں ہوگا۔

قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب انجری کے سبب شامل نہیں ہیں جب کہ  میر حمزہ، محمدعباس اور عامر جمال ڈراپ کیےگئے ہیں۔  ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے، ٹیم میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔ محمد ہریرہ کل کے میچ میں ڈیبیو کریں گے۔