ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے کئی افسروں کے تبادلے کردیے 

وفاقی حکومت نے کئی افسروں کے تبادلے کردیے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک :وفاقی حکومت کی جانب سے افسروں کے  تبادلے کردیے گئے ۔ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ۔ 

چیف (ریٹیلرز رجسٹریشن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسلام آباد نازیہ زیب علی تبدیل،نازیہ زیب علی جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی تعینات،جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، سِوک مینجمنٹ، کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد جواد حیدر شاہ تبدیل  اور محمد جواد حیدر شاہ کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں ۔اورپولیس سروس گریڈ 18 کے اخلاق اللہ کی خدمات پنجاب سے اسلام آباد پولیس کے سپرد کردی گئیں ۔

ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن نور احمد بروہی   کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ، نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری نور احمد بروہی 16 اگست 2025 کو ریٹائر ہوں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کی باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے