بابر شہزاد تُرک : پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔
پاکستان میں سال 2024 کے 73ویں پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ، قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کیس ٹھٹھہ کے علاقے سے سامنے آیا، سال 2024 کے دوران ٹھٹہ سے یہ پولیو کا پہلا کیس ہے، پولیو کیس سیمپلز 10 دسمبر کو لئے گئے، لہٰذا یہ 2024 کے کیسز میں شمار ہو گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا انعقاد فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا، والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔