ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراکش کشتی حادثہ؛ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، رپورٹ طلب کرلی

مراکش کشتی حادثہ؛ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری اور  وزر اعظم محمد شہباز شریف نے اسپین جانے والی کشتی  حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اسپین جانے والی کشتی کے حادثے میں 40 سے زائد پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ۔ صدر مملکت نے کشتی کے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار  کیا صدر مملکت  نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔

آصف علی زرداری نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور دور رس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ، صدر مملکت کی جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے  بھی مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ 

وزیراعظم نے مغربی افریقا سے اسپین کی جانب جانے والی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے تارکین وطن کی کشی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

 وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اس حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔