ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ ذخائر 4.72 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ ذخائر 16.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔