ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے اوربالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔ 

 اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

 آج سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔