ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی شاہو قتل کیس، بہنوئی اور بھانجا  گرفتار

گڑھی شاہو قتل کیس، بہنوئی اور بھانجا  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :تھانہ گڑھی شاہوکی حدود میں 45 سالہ اقبال نامی شخص کا قتل ہوا جس کے ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے معاملہ کا نوٹس  لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ گڑھی شاہو پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے  مقتول کا بہنوئی طالب اور بھانجامظہر عباس گرفتار کرلیا۔
مقتول اقبال کوبہنوئی اور بھانجے کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر گہری چوٹ آئی،مقتول اقبال کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ،جانبر نہ ہو سکا،ملزموں  کیخلاف مقدمات درج  کرلیے ۔مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔