ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف علی خان پر حملہ کرنیوالا منظرِ عام پر، پولیس کا بیان بھی آگیا

سیف علی خان پر حملہ کرنیوالا منظرِ عام پر، پولیس کا بیان بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ، واقع کے متعلق بھارتی پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا۔ 

بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے عمارت میں داخل ہونے کے لیے سیڑھی کا استعمال کیا،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ممبئی پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی ہے کہ وہ ایک ملزم کی شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خان کے گھر میں داخل ہونے کے لیے عمارت میں لگی آگ کے ایمرجنسی راستے کی سیڑھیاں استعمال کیں اور اس کا مقصد گھر میں چوری کرنا تھا۔ اس حوالے سے بھارتی ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈکشٹ گیڈم نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایک شخص سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا جہاں اس کا سامنا پہلے خان کے گھریلو ملازمین سے ہوا۔ تاہم جب سیف علی خان نے مداخلت کی کوشش کی تو اس شخص نے ان پر حملہ کر دیا۔

’ کسی شخص نے ملزم کو گھر کے اندر داخل ہونے میں مدد فراہم کی‘

میڈیا سے گفتگو کےدوران بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ ’رات گئے 3 بجے ہمیں اداکار سیف علی خان اور ان کےگھر پر حملے کی اطلاع ملی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سیف علی خان کو اسپتال منتقل کیا‘۔  پولیس افسر نے کہا کہ’سیف کے علاوہ ان کی خاتون ملازمہ پر بھی حملہ ہوا ہے لیکن اب ان کی حالت بہتر ہے‘۔

 تحقیقات کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ مشتبہ شخص ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر سیف اور کرینہ کے گھر کے احاطے میں داخل ہوا جبکہ ملزم کو اداکار کے گھر میں سے کسی شخص نے اندر داخل ہونے میں مدد فراہم کی‘۔ 

واقع کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے حملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 دوسری جانب پولیس کو سیف علی کے گھر سے حاصل ہوئی سی سی ٹی فوٹیجز سے مشتبہ افراد کی موجودگی نہیں ملی ہے ، علاوہ ازیں عمارت کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو 2 مشتبہ افراد پر شبہ ہے کہ حملہ آور انھیں دونوں میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بالی ووڈ کے معروف ترین اداکاروں میں سے ایک اور پٹودی خاندان کے نواب سیف علی خان اپنے اہل خانہ کو بچاتے ہوئے اس قدر شدید زخمی ہوئے کہ ان کی نیورو سرجری کرنی پڑ گئی، حالنکہ سیف علی خان کی حاکت خطرے سے باہر ہے لیکن ان کے خاندان ابھی تک صدے سے سنبھل نہیں پایا ہے اور ممبئی پولیس کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ 

 باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

’خون میں لت پت والد کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال پہنچایا‘

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے کے بعد سیف علی خان کے گھر پر کوئی گاڑی اس حال میں موجود نہیں تھی کہ جس میں انہیں اسپتال لے جایا جا سکے۔ خون میں لت پت سیف علی خان کو ان کے سب سے بڑے بیٹے ابراہیم رکشے میں اسپتال لے کر گئے۔ ابراہیم نے مزید وقت ضائع نہ کرنے کا سوچ کر والد کو رکشے میں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا، وہ اور سیف علی خان گھر سے دو کلومیٹر دور اسپتال پہنچے۔

 ساڑے تین بجے زخمی ہونے والے سیف علی خان کا آپریشن صبح ساڑھے پانچ بجے شروع ہوا ہے۔ہسپتال پہنچ کر ان کی نیورو سرجری کی گئی اور اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

’صبر سے کام لیں اور اس معاملے پر مزید قیاس آرائیاں نہ کریں‘

 واقع کے بعد بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کی ٹیم نے کہا کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی گئی جس دوران سیف علی خان کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 کرینہ کپور کی ٹیم کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صبر سے کام لیں اور اس معاملے پر مزید قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس اپنی تحقیقات کر رہی ہے۔