ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپیئنز ٹرافی؛ کپتانوں کے فوٹوشوٹ کیلئے روہت شرما کب پاکستان آئیں گے؟ پی سی بی نے سوال اٹھا دیا

چیمپیئنز ٹرافی؛ کپتانوں کے فوٹوشوٹ کیلئے روہت شرما کب پاکستان آئیں گے؟ پی سی بی نے سوال اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کے فوٹو شوٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا اور بھارتی کپتان روہت شرما کب پاکستان پہنچیں گے یہ بھی سوال اٹھا دیا۔

 ذرائع کے مطابق چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو کراچی میں ہونے کا امکان ہے، تقریب کےحوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے  آئی سی سی کو بھیجے گئے خط میں افتتاحی تقریب کے بارے میں تجاویز مانگی ہیں، اور ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کپتان روہت شرما فوٹو شوٹ کے لیے پاکستان کب پہنچیں گے۔

 خط میں چیمپئز ٹرافی کی رونمائی کے بارے میں بھی مشورہ مانگا گیا ہے جبکہ تقریب میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ سمیت کون کون شریک ہوگا یہ فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔