ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دکاندار کے ساتھ 80 ہزار کا فراڈ

دکاندار کے ساتھ 80 ہزار کا فراڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : کوٹ لکھپت کے علاقے میں دکاندار سے نوسربازی کا  واقعہ سامنے آگیا
نوسرباز کار سوار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی،کارسوار نوسرباز نے فرنیچر کے شوروم سے 80 ہزار کا بیڈ لیا،نوسرباز اپنی گاڑی کے ساتھ پک اپ بھی لے کر آیا،دکاندار طارق کو پیسے ٹرانسفر کرنے کے بہانے وٹس ایپ پر میسج بھجوایا،نوسرباز نے نجی بینک سے 80 ہزار روپے ٹرانسفر کرنے کا سکرین شارٹ بھیجا،نوسرباز کی جانب سے بھجوائے گئے سکرین شارٹ پر سال 2024درج نکلا
دکاندار کو کچھ دیر تک پیسے ٹرانسفر ہونے کا جھانسہ دیکر بیڈ پک اپ میں رکھوایا،نوسرباز آسانی سے قیمتی بیڈ لیکر فرار ہوگیا ،تھانہ میں درخواست جمع کرادی گئی،کوٹ لکھپت پولیس نے نوسربازی میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی