ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  آرمی چیف سے بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور  کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور سے  پشاور  میں بات چیت سکیورٹی صورت حال  پر ہوئی، دونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشت گردی کے معاملات کے تناظر میں ہوئی، اس دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی انہیں جواباً بتا دیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔

 سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کوشش کی گئی ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے جو افسوس ناک ہے۔

 واضح رہے 2 روز قبل بیرسٹر گوہر خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات کی تھی جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے انتہائی مثبت اور خوش آئند قراردیا ہے، عمران خان نے بھی بات چیت کو ملک کے استحکام کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔