ویب ڈیسک : امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنتی بج گئی، تعلیمی بورڈ نے قواعد و ضوابط تبدیل کردیے، اب 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔
تعلیمی بورڈ نے پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے خلاف قواعد و ضوابط تبدیل کردیے ۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق غیر متعلقہ شخص کسی بھی امتحانی مرکز اور پریکٹیکل لیبارٹری میں داخل نہیں ہوگا، غیر متعلقہ شخص کے امتحانی مرکز اور پریکٹیکل لیبارٹری میں داخل ہونے پرمقدمہ درج ہوگا، امتحانی پرچہ آؤٹ کرنے کی سزا 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ک امتحان میں موبائل فون یا دیگر ممنوع آلات لانےپر سختی سے پابندی ہوگی اور امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔ امتحانات کے دوران، افراد کو کسی بھی ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے سوالیہ پرچے کی تصاویر لینے، ریکارڈنگ بنانے یا امتحانی عمل میں خلل ڈالنے سے منع کیا گیا ہے۔