چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام ؛ 1672 معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں؛ خواجہ سلمان رفیق

16 Jan, 2025 | 06:17 PM

 زاہد چوہدری : چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالے  سے اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی
وڈیو لنک کے ذریعےمنتخب شُدہ نجی و سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان نے شرکت کی،چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ،خواجہ سلمان رفیق نےچیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا، 

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پروگرام کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کی کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، پروگرام کے تحت 1672 معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں، اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق،پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید رشید،پی آئی ٹی بی سے ڈائریکٹر نوشین فیاض نے بھی اجلاس میں شرکت کی

مزیدخبریں