سٹی 42 : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 83 روپے کے اضافے سے 3433 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2703 ڈالر کی سطح پر آگئی۔