لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام ، 2ملزم گرفتار

16 Jan, 2025 | 05:46 PM

عابد چوہدری :شاہدرہ پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے  لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی 
لاہور میں منشیات کی سپلائی لانے والے 2ملزم کی گرفتارکرلیا گیا،گرفتاردونوں ملزموں  کے قبضہ سے 15 کلو کے قریب منشیات برآمد ہوئی ۔ ایس پی سٹی کے مطابق  ملزم لاہور سمیت دیگر شہروں میں منشیات فروخت کرتے تھے ،ملزم زبیر سے 6200 گرام چرس ،اعظم سے تین پیکٹ چرس برآمد ہوئی،سپلائی کے لئے ملزمان کے زیراستعمال قیمتی گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ،

مزیدخبریں