زاہد چوہدری : محکمہ پرائمری ہیلتھ کی عدم توجہ سے ہزاروں ڈاکٹرز ترقی سے محروم ہوگئے ۔
گریڈ 18 کے کنسلٹنٹس ،سینئر میڈیکل افسران کی سنیارٹی لسٹیں 5 ماہ پہلے مرتب کی گئیں، گریڈ 18 سے 19 میں پروموشن کیلئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس نہ ہوسکا۔
794سینئر میڈیکل افسر ، 1872 کنسلٹنٹس ترقی کے منتظر ہیں ، محکمہ پرائمری ہیلتھ میں ڈپٹی سیکرٹری پروموشن کی سیٹ تک خالی ہے ، ڈپٹی سیکرٹری پروموشن نہ ہونے سے ترقیوں کے کیسز پر پیشرفت ٹھپ ہوگئی ، ہزاروں ڈاکٹرز کی ترقیاں بیوروکریسی کے سرخ فیتے کی نذر ہوگئیں ۔