ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہزاروں ڈاکٹرز ترقی سے محروم

 ہزاروں ڈاکٹرز ترقی سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : محکمہ پرائمری ہیلتھ کی عدم توجہ سے ہزاروں ڈاکٹرز ترقی سے محروم ہوگئے ۔ 

گریڈ 18 کے کنسلٹنٹس ،سینئر میڈیکل افسران کی سنیارٹی لسٹیں 5 ماہ پہلے مرتب کی گئیں، گریڈ 18 سے 19 میں پروموشن کیلئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس نہ ہوسکا۔

794سینئر میڈیکل افسر ، 1872 کنسلٹنٹس ترقی کے منتظر ہیں ، محکمہ پرائمری ہیلتھ میں ڈپٹی سیکرٹری پروموشن کی سیٹ تک خالی ہے ،  ڈپٹی سیکرٹری پروموشن نہ ہونے سے ترقیوں کے کیسز پر پیشرفت ٹھپ ہوگئی ، ہزاروں ڈاکٹرز کی ترقیاں بیوروکریسی کے سرخ فیتے کی نذر ہوگئیں ۔