ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریجیکشن کے خوف سے اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا، اداکار عماد عرفانی

ریجیکشن کے خوف سے اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا، اداکار عماد عرفانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستانی اداکار عماد عرفانی نے اپنی یک طرفہ محبت کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے اسکول اور کالج کے زمانے میں یک طرفہ محبت ہوئی تھی لیکن میں نے اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا تھا اس لیے ریجیکٹ ہونے سے بچ گیا۔

اداکار عماد عرفانی نے نجی ٹی وہی کے شو میں کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیار و محبت سے میرا مطلب جسمانی تعلق بالکل نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کسی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنا محبت ہے، انہوں نے کہا کہ میری نظر میں پیار و محبت سامنے والے انسان کو عزت دینا ہے، جو بھی زندگی میں ملے اس سے شفقت سے پیش آنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میرے مختصر سے علم کے مطابق جب انسان کو لگے کہ وہ اب اس چیز کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا تو یہ مقامِ عشق ہے۔

 یک طرفہ محبت کے بارے عماد عرفانی نے کہا کہ یک طرفہ محبت فلموں میں بہت دیکھی ہے اور ہر انسان کو زندگی میں ایک بار تو یک طرفہ محبت ہوئی بھی ہو گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے اسکول اور کالج کے زمانے میں یک طرفہ محبت ہوئی تھی لیکن میں نے اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا تھا اس لیے ریجیکٹ ہونے سے بچ گیا۔