ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز ہیلتھ کلینک کیلئے منتخب ڈاکٹرز کی آپریشنل ٹریننگ کا آغاز

مریم نواز ہیلتھ کلینک کیلئے منتخب ڈاکٹرز کی آپریشنل ٹریننگ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مریم نواز ہیلتھ کلینک کیلئے منتخب نوجوان ڈاکٹرز کیلئے آپریشنل ٹریننگ کا انعقاد ہوگیا ۔ 

منتخب شدہ ڈاکٹرز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کی آپریشنل مینجمنٹ کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر صحت پنجاب نوجوان ڈاکٹرز سے ملے، انہیں مریم نواز ہیلتھ کلینک کی حوالگی پر مبارکباد دی، کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ڈاکٹرز کو مالی طور پر مضبوط کریں گے، آؤٹ سورس ماڈل کی کامیابی کی صورت میں ڈاکٹرز کو مزید مراعات دیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک میرٹ، تجربہ ،پروفیشنل مہارت کی بنا پر نوجوان ڈاکٹرز کے حوالےکئے گئے، مقامی ڈاکٹرز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کیلئے ترجیحی دی گئی ۔