پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 70 سال سے ناجائز قبضہ ختم

16 Jan, 2025 | 03:37 PM

ویب ڈیسک:  پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 70 سال سے قائم ناجائز قبضہ ختم جس کے تحت یونیورسٹی کی حدود میں 50 سے زائد پکے گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر انتظامیہ نے 70 سال بعد تقریبا 8 کنال اراضی واگزار کرالی۔ پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر سے منسلک سرکاری زمین پر 37 خاندان 70 سال سے ناجائز قابض تھے، جنہوں نے غیر قانونی طور پر زمین پر گھر بنا رکھے تھے۔

ان گھروں میں غیر متعلقہ افراد اور بعض بااثر ملازمین کے ذریعے زمین پر قبضہ کیا گیا تھا جبکہ کچھ ملازمین نے سرکاری زمین فروخت کرکے غیر متعلقہ افراد کو گھروں کا قبضہ دیا تھا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے چارج سنبھالتے ہی اس ناجائز قبضے کا نوٹس لیا اور اس عمل کو ختم کرنے کے لئے اہم شخصیات کی سفارشات کو نظر انداز کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ریحان صادق کی سربراہی میں یونیورسٹی انتظامیہ نے رات گئے ایک آپریشن کیا جس کے دوران سرکاری زمین پر قائم ناجائز گھر گرا دئیے گئے۔

مزیدخبریں