ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست جمع

بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کے صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں نیپرا سے فیس وصولی کی درخواست کر دی ہے۔

سی پی پی اے نے مارکیٹنگ آپریشن کی مد میں 5 روپے 19 پیسے فی کلوواٹ کے حساب سے فیس وصول کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اس کے علاوہ، انرجی کی مد میں 1 روپے 59 پیسے فی کلوواٹ کے حساب سے فیس وصول کرنے کی درخواست بھی نیپرا کو دی گئی ہے۔

اگر نیپرا نے اس درخواست کو منظور کر لیا تو بجلی کے صارفین سے بلوں کی مد میں فیس وصول کی جائے گی اور یہ فیس ٹیرف کا حصہ بن جائے گی، جسے صارفین کو اپنے بلوں میں ادا کرنا ہو گا۔

لیسکو سمیت دیگر بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں میں بھی مذکورہ فیس ہر ماہ صارفین سے وصول کی جائے گی۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 29 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے۔