ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکانِ اسمبلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکانِ اسمبلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ہونے والے ارکان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر، صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس، جاوید کوثر اور دیگر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان ارکان کی رکنیت معطل ہونے کی وجہ سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانا ہے۔ معطلی کے دوران یہ ارکان قانون سازی اور اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکرز کو معطل ارکان سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، اور ان ارکان کو رکنیت بحالی تک اسمبلی کے کاموں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔