پنجاب میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات میں اضافہ

16 Jan, 2025 | 03:18 PM

علی ساہی:پنجاب میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات شدت اختیار کرگئے۔
سال 2023 کی نسبت 2024 میں تیزاب گردی کے 31 کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے۔پولیس ریکارڈ کےمطابق 2024میں خواتین پر تیزاب پھیکنے کے 92 مقدمات درج کئےگئے،تیزاب گردی کے 58 مقدمات کا چالان مکمل ہوا ، 17 خارج کر دئیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق تیزاب گردی کے واقعات میں 185 ملزمان ملوث پائے گئے،خواتین پر تیزاب پھینکنے والے 58 ملزمان پولیس پکڑ نہ سکی،تیزاب گردی کے مقدمات میں مطلوب 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجارہے ہیں۔

مزیدخبریں