رزلٹ تیار نہ کرنیوالے سرکاری سکولوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

16 Jan, 2025 | 02:40 PM

 جیند ریاض :سرکاری سکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعت کے سٹوڈنٹس کا رزلٹ تیار نہ کیے جانے کا انکشاف کیا گیا، سکولوں کی جانب سے فرسٹ اور مڈ ٹرم امتحان کا رزلٹ تاحال تیار نہیں کیا  گیا۔

 سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحان ستمبر اور مڈ ٹرم امتحان دسمبر میں لیا گیا تھا،پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا،پیک نے سکولوں سے فرسٹ اور مڈ ٹرم امتحانات کا رزلٹ مانگ لیا۔

پیک حکام کے مطابق  دونوں ٹرمز کا رزلٹ 21 جنوری تک محکمہ سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے،مقررہ ڈیڈ لائن تک رزلٹ اپ لوڈ نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کی جواب طلبی ہوگی۔

مزیدخبریں