عابد چودھری:دھرم پورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 70سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
تھانہ مصطفی آباد میں 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سکیورٹی گارڈ کے یونیفارم میں ملبوس شخص نے خاتون کو تشدد ،زیادتی کا نشانہ بنایا ،خاتون رکشہ میں سوار ہوکر جارہی تھی کہ گارڈ کی وردی میں ملبوس شخص نے چیکنگ کے بہانے روکا۔ملزم نے ریلوے پھاٹک کے قریب لے جا کر خاتون سے زیادتی کی۔ایف آئی آر کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کے دوسرے ملزم کی عمر 26 سال کے لگ بھگ ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خاتون سے 70 ہزار روپے بھی چھین کر فرار ہوئے ،ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔