ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس ، ملزم کو نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر تین دن کی مہلت

 جناح ہاؤس حملہ کیس ، ملزم کو نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر تین دن کی مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے کے ملزم کو نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض دور کرنے کیلئے تین دنوں کی مہلت دے دی.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے لاہور سے پی ٹی آئی کارکن سلیم احمد کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کے اعتراض پر سماعت کی اور ہدایت کی کہ اگر درخواست گزار تین دن میں اعتراض دور کردے تو درخواست سماعت کیلئے کیس مقرر کیا جائے. ہائیکورٹ آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ درخواست کے ساتھ پی این ایل آئی لسٹ کی کاپی ساتھ نہیں لگائی اور نہ ہی محکمہ داخلہ کی ریڈریسل کمیٹی سے رجوع نہیں کیا. اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد فرخ خان لودھی نے بھی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا اور عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملہ کے مقدمے تھانہ سرور روڈ میں نامزد ملزم ہیں اور اس وقت ضمانت پر ہیں. سرکاری وکیل نے اعتراض کیا کہ درخواست گزار ریڈریسل کمیٹی سے رجوع نہیں کیا اور متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے پر درخواست ناقابل سماعت ہے. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کاروبار اور عمرہ کیلئے بیرون ملک جانا ہے لیکن سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کرکے نام پی سی ایل میں شامل کر دیا گیا. درخواست میں استدعا کی گئی کہ نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے.

 

Ansa Awais

Content Writer