درنایاب:شہر میں بائیکر لین کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مسلسل تیسرے روز زیر تعمیر بائیک لین فیروز پور روڈ کا دورہ کیا اور فیروز پور روڈ پر بائیکر لین کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
دورے کےدوران پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے کربر اور پینٹ کے جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال سے لاہور برج تک دونوں اطراف کام جاری ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ کل 10 کلومیٹر بائیکر لین پر کام تیزی سے جاری ہے،بائیکر لین سے موٹر سائیکل و سائیکل سوار مستعفید ہونگے،شہریوں کے تعاون سے بائیکر لین کے کلچر کو پروموٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو ٹریفک روانی میں مدد ملے گی، حادثات میں بھی کمی ہو گی،بائیکر لین 12 فٹ چوڑی بنے گی، ماحول دوست گرین کلر کیا جائے گا۔