پنجاب میں زکوۃ کمیٹوں کی جانب سے کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کاانکشاف

16 Jan, 2025 | 12:09 PM

کلیم اختر:پنجاب میں زکوۃ کمیٹوں کی جانب سے کروڑوں کی بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے۔
زکوۃ کی ادائیگی کیلئے بینک کی خدمات بھی زیادہ رقم پر لی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ 78 لاکھ روپے روپے زائد ادا کئے گئے ، افسران نے ٹیلی کام کمپنی سے خدمات پر انکم ٹیکس کی کٹوتی بھی نہ کی۔بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کو بھی پنجاب میں زکوۃ کی ادائیگی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق  پانچ شہروں میں بی آئی ایس پی والوں نے 20 کروڑ 19 لاکھ بھی ادا کئے۔افسران نے بغیر تصدیق کے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالوں کو کروڑوں سے نوازا۔علاوہ ازیں پنجاب کے سرکاری ملازمین نے بھی زکوۃ فنڈز سے خطیر رقم بٹوریں۔استحقاق کے بغیر ہی فنڈز سے 318 افراد کو 47 لاکھ 19 ہزار دئیےگئے۔

مزیدخبریں