عدالت نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے

16 Jan, 2025 | 11:41 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے, دو رکنی بنچ نے آئندہ سماعت پر مقدمات ریکارڈ بھی طلب کر لیا.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. ان درخواستوں میں وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے ، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی 2 برس سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ 8 مقدمات میں رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائے. اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی نے ضمانت پر رہائی کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا اور انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مقدمات میں سے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی اور 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں تھیں. اس پر بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے.
 

مزیدخبریں