گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری پکڑی گئی

16 Jan, 2025 | 11:39 AM

شاہد سپرا: لیسکو ائیر لائن سب ڈویژن کی ٹیم نےگلوکار جواد احمد کی اہلیہ مہرین کے بیوٹی پارلر  پرچھاپے کے دوران  بجلی چوری پکڑی لی۔

 لیسکو رپورٹ کے مطابق صارف نے میٹر کا فیز ڈیڈ کیا ہوا تھا،چیکنگ کے دوران ہی جواد احمد کالے ڈالے پر موقع پر پہنچے۔لیسکو حکام نے بتایا کہ مزاحمت کے دوران لیسکو ملازمین سے زبردستی میٹر چھین لیا گیا، گلوکار جواد احمد اور اسکی بیوی میٹر لے کر بھاگ گئے۔

لیسکو حکام نے مزید بتایا کہ نواب ٹاؤن تھانے میں ملازمین پر تشدد ، بجلی چوری مقدمہ کی درخواست دے دی گئی،قانونی کارروائی  کے بعد اب بجلی بحال کی جائے گی۔

مزیدخبریں