ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پشاور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں پیش ہو رہی ہیں، آج حفاظتی ضمانت کی درخواست میں پیش نہیں ہو سکتی۔

 عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت ایک مہینے کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

Ansa Awais

Content Writer