جنید ریاض:محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے ہزاروں اساتذہ کی سنی گئی۔
حکومت نے نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بڑھا دیں،اساتذہ کی تنخواہوں میں 100فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔
اساتذہ کی تنخواہ 8 ہزار سےبڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی۔لڑیسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں رجسٹرڈ اساتذہ کی تعداد 5ہزار سے زائد ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہ میں اضافہ کر دیا،مذکورہ اساتذہ کی ڈیوٹی ٹائمنگ صرف 4سے 5گھنٹے کا ہے۔
اساتذہ کی کی تنخواہوں میں اضافہ
16 Jan, 2025 | 10:49 AM