آشیانہ روڈ پر ملنے والے نومولود بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کرنے کی ہدایت

16 Jan, 2025 | 10:01 AM

فاران یامین:نا معلوم افراد نومولود بچہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق لاوارث بچہ آشیانہ روڈ حاکم چوک شمع کالونی سے ملا ، بچے کو چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ہ آشیانہ روڈ پر نومولود بچہ ملانے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کونومولود بچے کو فوری تحویل میں لینے کی ہدایت کی ہے۔
سارہ احمد کے مطابق ریسکیو نے نومولود بچے کو چلڈرن ہسپتال میں منتقل کردیا ،نومولود بچے کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے گا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں نومولود بچے کی بہترین نگہداشت اور پرورش کی جائے گی۔

مزیدخبریں