عرفان ملک : لاہور پولیس کی اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اہم کامیابیاں،2025ءکےپہلے2ہفتوں میں 450 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائیوں میں 300 سے زائد عدالتی مفرور جبکہ159 عادی مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا،کینٹ ڈویژن سے98،سول لائنزسے25 اشتہاری مجرمان، سٹی سے94، اقبال ٹاؤن سے48 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
صدرسے58اورماڈل ٹاؤن سے111اشتہاری مجرمان جبکہ کینٹ ڈویژن سے57،سول لائنزسے26 اشتہاری مجرمان گرفتار کو کیا گیا۔
سی سی پی او نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں سے جرائم میں نمایاں کمی آئی،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کا اولین مشن ہے۔