ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفٰی آباد : 25سالہ نوجوان کوفائرنگ کر کے قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار 

مصطفٰی آباد : 25سالہ نوجوان کوفائرنگ کر کے قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:مصطفٰی آباد میں 25سالہ نوجوان کوفائرنگ کر کے قتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان نوجوان شہری عاصم کو قتل کر کے موقع واردات سے فرار ہو گئے تھے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی گرفتار ی کا ٹاسک دیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفٰی آباد خرم سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں وقاص عرف کاشی گجر اورنعیم عرف چاند گجر شامل ہیں،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت سی سی ٹی وی کیمروں ،آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔