بلیک میلنگ اور رقم وصولی کرنے پر یوٹیوب چینل مالک اور رپورٹر کو بڑی سزا سنا دی گئی

16 Jan, 2024 | 10:00 PM

جواد آصف: بلیک میلنگ اور رقم وصولی کرنے پر یوٹیوب چینل مالک اور رپورٹر کو عدالت نے 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

جعلی صحافی بن کر بلیک میل کرنا مہنگا پڑگیا، کراچی کی عدالت نے رقم ہتھیانے والے یوٹیوبر ز کو 5،5سال قید کی سزا سنا دی۔

یوٹیوب چینل مالک اور رپورٹر نے کلینک کے مالک کو بلیک میل کرکے رقم لی تھی، جس کے بعد کلینک مالک نے عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یوٹیوب چینل مالک اور رپورٹر دونوں کو گرفتار کیا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے یوٹیوب چینل مالک مزمل اسلم مونگا اور رپورٹر وسیم عباس ہاشمی کو سزا سنائی گئی، دونوں مجرموں کو قید کے ساتھ 10،10ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ 

مزیدخبریں