پشاور میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو زخمی

16 Jan, 2024 | 08:50 PM

سٹی42: پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ملزمان پولیس کے اہلکاروں پر  فائرنگ کرنے کے بعد علاقے سے فرار ہوگئے۔

 دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی سے گھر جا رہے تھے ۔  دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا  گیا۔ہسپتال میں ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے 

مزیدخبریں