آصف علی زرداری سے چوہدری سرور کی ملاقات

16 Jan, 2024 | 08:44 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی پارلینیٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور چوہدری محمد سرور کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو  ہوئی۔  سابق صدر نے لاہور کے حلقہ این اے 127  میں  چوہدری محمد سرور کی جانب سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرنے پر  ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

صدر آصف علی زرداری اور چوہدری محمد سرور  نے پنجاب میں سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے شفاف  انتخابات کروانے پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں