لاہور ؛ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

16 Jan, 2024 | 06:36 PM

اسرار خان: لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، سال 2023 کے دوران 29 ہزار 369 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ 

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 6075 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 5712 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، جبکہ کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 5175 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ 

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 5164 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 4065 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال موٹر سائیکل چوری کے 3178 مقدمات درج ہوئے۔ 

مزیدخبریں