عابد چوہدری : شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، لاہور کے علاقے گلبرگ میں بھی چوری کی واردات پیش آئی جس کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے پیپسی روڈ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پر ڈاکو شہری صہیب کی موٹرسائیکل لے اڑے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو چورپہلے ریکی کرتے ہیں اورپھر لاک کھول کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔