ان انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کھوکھلی ہوگی، شاہ محمود قریشی

16 Jan, 2024 | 05:22 PM

حاشر وڑائچ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کھوکھلی ہوگی۔ 

 شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ضمانت ملی مگر جیل کے دروازے سے دوبارہ اٹھا لیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بلے کا نشان لے لیا گیا اس کو بھی قبول کر لیا، اب جو امیدوار اپنی انتخابی مہم کے لیے نکلتا ہے اسے بھی اٹھا لیا جاتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں الیکشن نا قوم قبول کرے گی اور نہ ہی عالمی برادری، یہ الیکشن ایک مذاق اور ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں، یہ وہ ڈرامہ ہے جس کی آخری قسط لوگوں نے پہلے دیکھ لی۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرانے والی پارٹیاں آج اکٹھی کیوں نہیں، بلاول اور شہباز ایک دوسرے کے گیت گاتے تھے،یہ آگے چل کر دوبارہ اکٹھے ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی سے چھٹکارے کے لیے غیر فطری اتحاد بنایا گیا۔ 

مزیدخبریں