(عابد چوہدری)ایمرجنسی 15 کال پر پولیس نے عوامی خدمت کی اعلی مثال قائم کر دی،ٹاؤن شپ کے علاقہ میں شدید سردی کے باعث بے ہوش شخص کی جان بچا لی۔
ہیلپ لائن 15 پر کالر نے بتایا کے اسکے گھر کے باہر کوئی انجان شخص بے ہوش پڑا ہے،سیف سٹی ٹیم نے تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کو فوری ریسپانس کرنے کی ہدایت دیں،فوری رسپانس کرتے ہوئے پولیس نے شہری کو ریسکیو کیا۔
پولیس نے ابتدائی طبی امداد کے بعد شہری کو گرم کپڑے ،کھانا اور چائے دی،شہری کی جانب سے جان بچائے جانے پر سیف سٹی ٹیم اور پولیس کیلئے دعائیں۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق شہری اپنے اردگرد کسی بھی ایمرجنسی یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔