ڈالر کی قدر میں مزید کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

16 Jan, 2024 | 12:34 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)ڈالر کی گروٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 14 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 10 پیسے ہو گئی۔

  خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 23پیسے کم ہوئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 23 پیسے کی کمی سے 279.02 روپے سے کم ہو کر 278.79 روپے اور قیمت فروخت 12 پیسے کی کمی سے 281.37روپے سے کم ہو کر 281.25 روپے ہوئی۔

 دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 22 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 246 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں