شادباغ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوملزمان ہلاک ،چارفرار

16 Jan, 2024 | 10:55 AM

Imran Fayyaz

(فاران یامین)شادباغ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ملزمان ہلاک ،4فرار،ملزمان شادباغ پولیس سے سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوئے تھے۔
 پولیس کے مطابق فرار کے بعد ملزمان نے شہری سے موٹرسائیکل بھی چھینی،واردات کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کی اوردوموٹرسائیکلوں پر سوار 6لوگوں کو رکنے کااشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی،پولیس کی جانب سے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ کی گئی،دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک  جبکہ چار فرار ہو گئے۔
فرار ملزمان کی تلاش کیلئے ایس پی سٹی کی سربراہی میں سرچ آپریشن جاری ہے،ہلاک ملزمان سے سرکاری رائفل ،چھینی گئی موٹرسائیکل ریکور کرلی گئی۔مارے جانے والے ملزمان کی شناخت قاسم اور ریاض کے نام سے ہوئی۔ملزمان درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ہوئے تھے۔

 
 
 

مزیدخبریں