شہری احتیاط کریں، خشک سردی سے بیمار یوں میں اضافہ،ٹھنڈ مزید بڑھے گی:محکمہ موسمیات

16 Jan, 2024 | 10:42 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ عارف)شہر میں مسلسل خشک موسم اور سردی کا راج ،خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں بھی اضافہ،طبی ماہرین کی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات ۔فضائی آلودگی 162 ائیر کوالٹی انڈیکس کیساتھ لاہور دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا۔
شہر کا موسم خشک اور بے حد سرد ہے۔ درجہ حرارت نمایاں کمی کیساتھ 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 تک جانے کے امکانات ہیں۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد اورہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے موسم مزید خشک اور سرد رہنے کے امکانات ہیں۔فضائی آلودگی 162 ائیر کوالٹی انڈیکس کیساتھ دنیا میں پانچویں نمبر ہے۔

 دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں سمیت  شمالی علاقوں میں بھی موسم شدید  خشک اور سرد رہے گا۔

  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 خیال رہے کہ  پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔

مزیدخبریں