پنجاب پولیس کے 9 ڈی ایس پی افسروں کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی مل گئی

16 Jan, 2024 | 07:28 AM

قیصر کھوکھر:  وزیر اعلیٰ  پنجاب سید محسن رضا نقوی نے 9 ڈی ایس پی آفیسرز  کی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔  ایس اینڈ جی اے ڈی نے ان افسروں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 پنجاب پولیس کےترقی پانے والے ایس پی آفیسرز کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ  نے ترقیاں دی گئی تھیں۔
بورڈ کی طرف سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے  کے لئے کلئیر کئے جانے والوں میں  ڈی ایس پی محمد اظہر یعقوب، غلام مہتدیٰ حافظ، فاروق احمد بھٹہ، محمد جاوید اختر، غلام عباس، محمد سعید، غلام عباس رانا، ناصر نواز  شامل ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ نے ڈی ایس پی شاہد رشید کو پانچ سال کی مدت مکمل ہونے تک ایکٹنگ چارج بیس پر کام جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔

 ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے روبرو 30 ڈی ایس پی آفیسرز کے کیس رکھے گئے تھے۔بورڈ نے  9 کے سوا باقی تمام کو مائینر سزاؤں اور دیگر وجوہات کے سبب  ترقی دینے سے منع کر دیا۔

جن ڈی ایس پی آفیسرز کے کیس ابورڈ کے اجلاس میں پیش ہوئے لیکن بورڈ نے ان کی ترقی کے لئے سفارش نہیں کی ان میں مس روبینہ عباس، بابر علی ،شہزاد منظور ، غضنفر عباس، شاہد اقبال، شکیل احمد کھوکھر،صابر علی بھٹہ ، میاں ابصار احمد لعل محمد کھوکھر، سید ذوالفققار علی گیلانی ، ظفراقبال،بشیر احمد ، کائیوان کریم عباسی ، عمران مشتاق ملک،ظفرعباس نقوی، محمد ریاض،  شاہدرشید، محمد ریاض انور، عبدالرحمان عاصم شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب کو  پولیس افسروں کے سروس رولز کو کیلکولیشن میتھڈ سے مطابقت میں لانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ نے پنجاب پولیس کے اسنپکٹر جنرل کو  پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اینڈ سپرنٹنڈنٹس (اپوائنٹمنٹ بائی پروموشن) سروس رولز میں مناسب ترمیم کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے منظور کردہ پوسٹ کیلکولیشن میتھڈ  کے ساتھ مطابقت میں لانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

مزیدخبریں