ٹریبونلز کے فیصلوں پر  189 اپیلوں کے فیصلے ، 54 محفوظ فیصلے آج سنانے کا امکان

16 Jan, 2024 | 12:56 AM

ملک اشرف: لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف 189 درخواستوں پر فیصلے جاری، 54 درخواستوں پر فیصلے محفوظ کر لئے۔

 لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 189درخواستوں پر فیصلے جاری کئے، 3 رکنی فل بنچ نے 54 درخواستوں پر فیصلے محفوظ کر لئے، 3 رکنی بنچ میں  جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔ محفوظ کئے گئے فیصلے آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں