بلاول بھٹو کی شہدائے جمہوریت کے مزاروں پرفاتحہ خوانی

16 Jan, 2024 | 12:36 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزاروں پر حاضری دی۔

  بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی شہدائے جمہوریت کے مزاروں پر حاضری دی۔   بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے۔ 

  بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی۔ انہوں نے شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزاروں پر بھی پھول چڑھائے۔

لاڑکانہ۔ بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی شہدائے جمہوریت کے مزاروں پر ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے لئے دعائیں کیں۔

مزیدخبریں