چودھری پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے  

16 Jan, 2023 | 06:31 PM

(ویب ڈیسک)چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ق) کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے متعلق چودھری پرویز الٰہی کے بیان کا نوٹس لے لیا ۔

پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی اور شوکاز نوٹس جاری کردیا،چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی سے ق لیگ کو ضم کرنے کے بیان پر وضاحت مانگ لی، شوکاز نوٹس میں کہاگیا ہے کہ کیسے صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرسکتا ہے۔

 دوسری جانب سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ق طارق بشیر چیمہ نے مونس الٰہی کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا ،حسین الٰہی اور کامل علی آغا کو بھی شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے، نوٹس میں کہاگیاہے کہ پارٹی رکنیت کے ہوتے ہوئے کسی اور جماعت کے ساتھ ضم نہیں ہو سکتے ،کسی اور جماعت میں جانا ہے تو پارٹی رکنیت چھوڑنی ہو گی ،اگر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی تو پارٹی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھے گی ،تمام ارکان کو شو کاز نوٹسز کے مقرر کردہ وقت میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں