معروف قانون دان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

16 Jan, 2023 | 02:16 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

 لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار میں پیش آیا  جہاں بار کے احاطے میں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح ر ہےکہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔



مزیدخبریں